ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے المنار نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس وفد نے مارونی عيسائيوں كے بشپ مار بشارہ پطرس كی نيابت میں حزب اللہ كے سيكرٹری جنرل سيد حسن نصر اللہ سے ملاقات اور تبادلہ خيال كيا ۔
مسيحی وفد نے اس ملاقات میں سيد حسن نصر اللہ كی جانب سے بشارہ پطرس كو مارونی عيسائيوں كا بشپ منتخب ہونے پر مباركباد پيش كرنے كی غرض سے وفد روانہ كرنے پر ان كا شكریہ ادا كيا ۔
وفد نے اسی طرح سيد حسن نصر اللہ كی جانب سے عيسائيوں كو اہميت دينے اور بعلبك و ھرمل جيسے شہروں میں مارونی عيسائيوں كے بشپ كا والہانہ استقبال كرنے پر سيد حسن نصر اللہ كی تعريف كی ۔
919451