آٹھویں اسلامی ثقافتی وزرا اجلاس كا انعقاد

IQNA

آٹھویں اسلامی ثقافتی وزرا اجلاس كا انعقاد

21:27 - December 21, 2011
خبر کا کوڈ: 2243078
بين الاقوامی گروپ : آيسسكو كے مدير نے آٹھویں اسلامی ثقافتی وزرا اجلاس كے سعودی عرب میں انعقاد كی خبر دی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے سعودیہ سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "الوطن" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ آيسسكو كے سربراہ عبد العزيز التويجری نے سوموار كو كہا : الجزائر میں منعقدہ ساتویں اسلامی ثقافتی وزرا اجلاس كے شركا نے ۲۰۱۳ ء میں آٹھویں اجلاس كے سعودی عرب میں انعقاد پر رضامندی ظاہر كر دی ہے ۔
سعودی وزير ثقافت عبد اللہ الجاسر نے اس بارے كہا : سعودی عرب نے ۲۰۱۳ء میں اس اجلاس كے مدينہ میں انعقاد كی درخواست پيش كی تھی كہ جسے ركن ممالك نے قبول كر ليا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ اجلاس كے شركا نے اہل دنيا كے اسلام سے متعلق نادرست خيالات كی تصحيح كے لیے درست اسلامی ثقافت كی ترويج كو انتہائی مؤثر قرار ديا ہے ۔
919911
نظرات بینندگان
captcha