العوامیہ میں آل سعود مخالف مظاہرے جاری

IQNA

العوامیہ میں آل سعود مخالف مظاہرے جاری

22:51 - December 23, 2011
خبر کا کوڈ: 2243588
بين الاقوامی گروپ : سعودی عرب كے شہر العوامیہ میں چار سعودی نوجوانوں كو شہيد كرنے والے سيكيورٹی ملازمين كے خلاف عدالتی كاروائی كے حق میں گزشتہ ايك ماہ سے مظاہرے جاری ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ العالم نيوز نیٹ ورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ چار جوان گزشتہ ماہ پر امن عوامی مظاہروں كے دوران سعودی عرب كے مشرق میں سيكيورٹی فورسز كی فائرنگ سے شہيد ہوئے تھے ۔
مظاہرين نے ان چار جوانوں كے قتل میں ملوث حكام كے عدالتی ٹرائل اور قصاص كا بھی مطالبہ كيا ۔
اسی طرح مظاہرين نے شہداء اور قيديوں كی تصاوير اٹھا كر منطقۃ الشرقیۃ كے حاكم كی برطرفی كا بھی مطالبہ كيا ۔
قابل ذكر ہے كہ خواتين نے بھی وسيع پيمانے پر مظاہرے كیے اور منطقۃ الشرقیہ كے حاكم كی برطرفی كے ساتھ ساتھ سعودی عرب میں سياسی آزادی كے حق میں نعرے لگائے۔
920786
نظرات بینندگان
captcha