كاروان آزادگان تيونس كی غزہ روانگی

IQNA

كاروان آزادگان تيونس كی غزہ روانگی

22:53 - December 23, 2011
خبر کا کوڈ: 2243596
بين الاقوامی گروپ : تيونسی عوام كی جانب سے انسانی ہمدردی كے تحت امداد لے كر كاروان آزادگان ۲۲ دسمبر كو غزہ كے لیے روانہ ہو گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «kapitalis»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ كاروان ۴ ٹن ادويات اور طبی سامان كا حامل ہے كہ جسے غزہ میں مقيم فلسطينوں كی ضروريات كے تحت مہيا كيا گيا ہے ۔
یہ كاروان كل تيونس سے قاہرہ انٹرنيشنل ائيرپورٹ كے لیے روانہ ہوا اور آج ۲۳ دسمبر كو رفح كے سرحدی راستے سے عبور كر كے غزہ كی پٹی میں داخل ہو گا كہ جہاں جمعيت ہلال احمر اور فلسطينی عوام اس كاروان كا استقبال كریں گے ۔
با خبر ذرائع كے مطابق یہ كاروان غزہ پہنچ كر انسان دوستی كے جذبے كے تحت یہ امداد غزہ كے ہسپتالوں اور سماجی تنظيموں میں تقسيم كرے گا ۔
920848
نظرات بینندگان
captcha