ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے خبر رساں ايجنسی "براثا" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ سيد عمار الحكيم نے ايك پيغام صادر كر كے حضرت مسيح (ع) كے يوم ولادت كی مناسبت سے عيسائی بشپ پاپ بنديكت كو مباركباد پيش كی ۔
سيد عمار الحكيم نے اس پيغام میں زور دے كر كہا : عيسائی عراقی معاشرے كا اہم حصہ ہیں اور ہم ہر قسم كی صورتحال میں ان كے حقوق كا دفاع كریں گے ۔
انہوں نے آخر میں كہا : الہی اديان كے پيروكاروں كو اپنے انبياء كی تعليمات پر عمل كرتے ہوئے انسانيت كے احترام اور كرامت پر خصوصی توجہ دينی چاہئیے ۔
924327