ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق یہ كتاب ڈاكٹر تيجانی كی ديگر كتب جو اہل سنت مذہب كے نقد میں ہیں ، كے بر خلاف شيعہ عقائد كی وضاحت كے لیے تحرير كی گئی ہے تاكہ مذہب تشيع پر وارد ہونے والے اتہامات اور الزامات كا استدلالی جواب آيات و روايات كی روشنی میں پيش كيا جا سكے ۔
ادارہ شيعيان ماسكو شيعی معارف كی تبيين اور آثار دينی كی اشاعت كے حوالے سے ايك سرگرم ادارہ ہے كہ جو اھل بيت (ع) كے معارف سے مربوط ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ یہ ادارہ مختلف كتابوں كی اشاعت كے ساتھ ساتھ متعدد ثقافتی نشستیں بھی منعقد كروا چكا ہے ۔
924442