كتاب "ہو جاؤ سچوں كے ساتھ" كے روسی ترجمے كی اشاعت

IQNA

كتاب "ہو جاؤ سچوں كے ساتھ" كے روسی ترجمے كی اشاعت

19:50 - December 28, 2011
خبر کا کوڈ: 2247335
فكر و علم گروپ : ادارہ شيعيان ماسكو كے زير اہتمام ڈاكٹر تيجانی سماوی كی كتاب "ہو جاؤ سچوں كے ساتھ" كا روسی ترجمہ شايع كر ديا گيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كی رپورٹ كے مطابق یہ كتاب ڈاكٹر تيجانی كی ديگر كتب جو اہل سنت مذہب كے نقد میں ہیں ، كے بر خلاف شيعہ عقائد كی وضاحت كے لیے تحرير كی گئی ہے تاكہ مذہب تشيع پر وارد ہونے والے اتہامات اور الزامات كا استدلالی جواب آيات و روايات كی روشنی میں پيش كيا جا سكے ۔
ادارہ شيعيان ماسكو شيعی معارف كی تبيين اور آثار دينی كی اشاعت كے حوالے سے ايك سرگرم ادارہ ہے كہ جو اھل بيت (ع) كے معارف سے مربوط ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ یہ ادارہ مختلف كتابوں كی اشاعت كے ساتھ ساتھ متعدد ثقافتی نشستیں بھی منعقد كروا چكا ہے ۔
924442
نظرات بینندگان
captcha