نائيجيريا كے قرآنی مدرسے میں دھماكہ

IQNA

نائيجيريا كے قرآنی مدرسے میں دھماكہ

21:24 - December 30, 2011
خبر کا کوڈ: 2247977
بين الاقوامی گروپ : نائيجيريا كی رياست دلتای كے شہر ساپلہ كے ايك قرآنی مدرسے میں دھماكے كے نتيجے میں متعدد طلبہ زخمی ہو گئے ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «AllAfrica» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ دھماكہ ۲۸ دسمبر بدھ كو اس وقت وقوع پذير ہوا كہ جب ۳۰ طالب علم مدرسہ میں موجود تھے ۔
سات قرآن خوان طلبہ كرام اس حادثے میں زخمی ہوئے كہ جنہیں نزديكی ہسپتالوں میں منتقل كر ديا گيا ہے ۔
دوہفتے قبل بھی ايك اور دھماكہ رياست دلتا كے شہر ساپلہ كی مركزی مسجد میں ہوا تھا ۔
قابل ذكر ہے كہ گزشتہ چند مہينوں میں نائيجيريا كے مسلمانوں اور عيسائيوں میں اختلافات میں كافی شدت آ چكی ہے ۔
925529
نظرات بینندگان
captcha