فلسطين كی حمايت ايك دينی و قومی فريضہ

IQNA

فلسطين كی حمايت ايك دينی و قومی فريضہ

13:05 - January 07, 2012
خبر کا کوڈ: 2252477
بين الاقوامی گروپ : فلسطين كے منتخب وزير اعظم نے كہا ہے : فلسطين كی حمايت ايك دينی و قومی فريضہ ہے اور اسے ايك سياسی ايشو نہیں سمجھنا چاہئیے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے امارات سے نكلنے والے اخبار روزنامہ "الاتحاد" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ فلسطين كے منتخب وزير اعظم اسماعيل ھنیہ كہ جو اسلام پسندوں سے ملاقات كی غرض سے تيونس كے دورے پر ہیں ، نے اس بات پر زور ديتے ہوئے كہا : فلسطين كا مسئلہ ايك پرچم كا مسئلہ نہیں ہے كہ جسے اپنی مرضی سے ہر جگہ لہرا ديا جائے بلكہ یہ ايك قومی و دينی چيلنج ہے ۔
انہوں نے ايك سوال كا جواب ديتے ہوئے محمود عباس حكومت اور صیہونی حكام ملاقات كے احتمالی نتائج كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا : یہ ملاقاتیں اور مذاكرات بے ہودہ ہیں اور ان كا كوئی نتيجہ نہیں نكلے گا ۔
930139
نظرات بینندگان
captcha