مسجد اقصٰی سے قبّۃ الصخرۃ غائب ، (ISESCO) كی جانب سے صیہونيوں كی مذمت

IQNA

مسجد اقصٰی سے قبّۃ الصخرۃ غائب ، (ISESCO) كی جانب سے صیہونيوں كی مذمت

17:35 - January 13, 2012
خبر کا کوڈ: 2256321
بين الاقوامی گرپ : تعليمی، سائنسی اور ثقافتی اسلامی تنظيم (آيسسكو) نے ۱۱ جنوری كو ايك بيان میں صیہونيوں كی جانب سے قبّۃ الصخرۃ كے بغير مسجد اقصٰی كی تصاوير جاری كرنے پر شديد تنقيد كی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سائٹ (ٓisesco) كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ تنظيم كے ترجمان نے كہا : صیہونيوں كی جانب سے اس قسم كی تصاوير شائع كرنے كا مقصد قدس كی یہودی سازی كے لیے آمادگی پيدا كرنا ہے۔
اس بيان میں مزيد كہا گيا ہے كہ یہودی راہبوں كی طرف سے مسجد اقصٰی كی مسماری كا مطالبہ اور ان تصاوير كی اشاعت قدس كی یہودی سازی كا پيش خيمہ ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ بيت المقدس میں مسجد اقصٰی كے بعد قبّۃ الصّخرۃ ، اسلامی معماری كا قديم ترين تاريخی شاہكار ہے ۔
933226
نظرات بینندگان
captcha