جماعت علمائے عراق كی جانب سے بصرہ میں ہونے والے دہشت گرد دھما كے كی مذمت

IQNA

جماعت علمائے عراق كی جانب سے بصرہ میں ہونے والے دہشت گرد دھما كے كی مذمت

23:51 - January 15, 2012
خبر کا کوڈ: 2257355
بين الاقوامی گروپ : جماعت علمائے عراق نے ايك بيان میں گزشتہ روز ۱۴ جنوری ، كو چہلم امام حسين (ع) كےموقع پر زائرين كے درميان ہونے والے بم دھماكے كے نتيجے میں درجنوں افراد كے شہيد يا زخمی ہونے پر گہرے دكھ اور تشويش كا اظہار كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے ادارہ مطبوعات عراق كی ترجمان اطلاع رساں ايجنسی (ipairaq) كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ جماعت علمائے عراق نے "شيخ خالد الملا" كی سربراہی میں ايك بيان جاری كيا ہے كہ جس میں بصرہ كے علاقہ "الزبير" میں قائم مقدس بارگاہ "مقام امام علی(ع)" پر اربعين كے موقع پر حملے كے نتيجے میں زائرين امام حسين (ع) كے شہيد و زخمی ہونے پر گہرے افسوس كا اظہار كيا ہے
اس بيان میں اس بات پر زور ديا گيا ہے : گزشتہ روز بصرہ میں وقوع پذير ہونے والی یہ لرزہ خيز واردات عراقی عوام پر عرصہ دراز سے ڈھائے جانے والے مظالم كی ايك كڑی ہے كہ جس میں يقينی طور پر عراق كے نئے سياسی نظام كی مخالف حكومتیں ملوث ہیں ۔
934981
نظرات بینندگان
captcha