ليبين جيلوں میں امام موسی صدر كيس كی تحقيقات جاری

IQNA

ليبين جيلوں میں امام موسی صدر كيس كی تحقيقات جاری

23:51 - January 15, 2012
خبر کا کوڈ: 2257362
بين الاقوامی گروپ : ليبيا كے وزير انصاف نے لبنانی وفد سے ملاقات كے دوران امام موسی صدر اور ان كے ساتھيوں كی سرنوشت متعين كرنے كے لیے ليبين جيلوں كے علاوہ قذافی حكومت كے خفیہ ٹھكانوں میں تفتيش كا سلسلہ آگے بڑھانے كی خبر دی ہے۔
ايران كی قرآںی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے لبنان سے شائع ہونے والے اخبار روزنامہ " الانتقاد " كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہےكہ امام موسی صدر كيس كی تحقيقات كے حوالے سے ، ليبيا كا سفر كرنے والے لبنانی وفد نے وزير خارجہ عدنان منصور كی سربراہی میں گزشتہ روز طرابلس میں ليبيا كے وزير انصاف "علی احميدہ عاشور" كے ساتھ ملاقات اور تبادلہ خيال كيا ہے ۔
اس ملاقات میں امام صدر اور ان كے ساتھيوں كے اغوا كے مسئلے كا جائزہ ليا گيا جس كو لبنانی وزير خارجہ نے مثبت عمل قرار ديا اور كہا كہ ہم نے لبياكے وزير انصاف اور ديگر حكام سے ملاقات كے دوران مكمل جوابات دريافت كیے اور طرفين نے امام صدر اور انكے ساتھيوں كے متعلق تمام حقائق سے پردہ اٹھانے اور ان كی جلد رہائی پر اتفاق كيا ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ لبيا كے وزير انصاف نے بھی جلد حقائق روشن ہونے كی اميد ظاہر كرتے ہوئے كہا : ليبيا كے اٹارنی جنرل نے بھی امام موسی صدر كيس كی تحقيقات كا آغاز كر ديا ہے ۔
934888
نظرات بینندگان
captcha