ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) نے اطلاع رساں ويب سایٹ " canoe" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ صہيونی حكومت كے مخالف مسلمان ہيكروں نے گزشتہ ہفتے كے دوران كئی اسرائيلی سائیٹوں كو ہيك كرنے كے بعد كل ۱۷ جنوری كو آذربائجان كی وزارت داخلہ ، وزارت مواصلات ، بنيادی آئين كی عدالت اور حكمران جماعت كی ويب سائیٹوں پر قبضہ كر كے حكمرانوں كی غلط سياسی پاليسيوں پر احتجاج كيا ہے۔
قابل ذكر ہے كہ ہيكروں نے وزارت داخلہ كی سائیٹ كے ہوم پيج پر آذربائيجان كے صدر كی اسرائيلی صدر شيمون كے ہمراہ ايك تصوير كو لگايا ہے اور اسی طرح " نيا آذربائجان " نامی سياسی جماعت كی ويب سائیٹ كے ہوم پيج پر "تم صیہونيوں كے خادم ہو " پر مشتمل عبارت بھی لكھی ہے ۔
936825