قدس شريف كو یہودی سازی سے نجات دلانے كے لیے اسلامی ممالك سے اپيل

IQNA

قدس شريف كو یہودی سازی سے نجات دلانے كے لیے اسلامی ممالك سے اپيل

23:11 - January 18, 2012
خبر کا کوڈ: 2259571
بين الاقوامی گروپ : اسلامی –مسيحی بورڈ نے قدس اور فلسطينی مقدسات كی حمايت كے لیے عربی اور اسلامی ممالك سے اپيل كی ہے كہ قدس كو اسرائيلی حكومت كے یہودی سازی پر مشتمل اقدامات سے نجات دلائیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے لنڈن سے نكلنے والے اخبار روزنامہ " القدس العربی" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسرائيلی حكومت قدس كی یہودی سازی پرمسلسل كام كر رہی ہے جس میں صہيونيوں كے لیے تعمير ہونے والا " ٹلموڈك " پارك قابل ذكر ہے ۔
مسيحی بوڑد كی سيكرٹری جنرل "حنا عيسیٰ "نے قدس اور فلسطينی مقدسات كی حمايت كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسرائيلی حكومت كا پروگرام ہے كہ قدس كی تاريخی ديواروں كو منھدم كردے تاكہ اس كے ذريعے مسلمانوں كے قبلہ اول كو یہودی پاركوں كے درمياں سير و تفريح كے لیے قرار دے سكے ۔
936924
نظرات بینندگان
captcha