ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا) كے شعبہ يورپ كی رپورٹ كے مطابق، گزشتہ سالوں كی طرح امسال بھی البانوی حكومت نے سو ملين لك كی رقم ملك كے چار بڑے اديان كے درميان تقسيم كی ہے كہ جسے عبادت گاہوں اور دينی مدارس كی تعمير ، اساتذہ كی تنخواہوں اور مذہبی امور پر خرچ كيا جائے گا.
باخبر ذرائع كے مطابق ملك كی وزارت ثقافت نے اس بجٹ میں سے 30.5 فيصد، رقم البانوی مسلمانوں كی كمیٹی كے لیے 26 فيصد، آرتھوڈوكس چرچ كے لیے ، 26 فيصد كيتھولك چرچ اور اور 17.5 فيصد بكتاشيه فرقے كے لیے وقف كی ہے .
937581