ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا ﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ atlasinfo كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ بيلجئيم كی وزارت داخلہ اور وزارت امور مہاجرين نے ايك مشتركہ بيان میں ڈچ لينگوئج سے آشنائی ركھنے والے آئمہ مساجد كی كمی پر تبصرہ كرتے ہوئے كہا ہے كہ بيلجئيم میں پيدا ہونے والے بہت سے مسلمان جوانوں كی كوشش ہے كہ مساجد اور عبادتی مراكز میں شركت كے ذریٕعے دينی تعليمات سے بہرہ مند ہو سكیں ليكن بدقسمتی سے بيشتر ائمہ مساجد كی ڈچ لينگوئج سے نا آشنائی جوان نسل كی مساجد سے دوری كا باعث بن رہی ہے جس كی وجہ سے وہ انتہا پسندی كی طرف مائل ہو رہے ہیں ۔
938639