قرآنی خبررساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق يوم رحلت پيغمبر اكرمﷺ مصر كے شيعوں نے عزاداری كی۔ مجمع جہانی اہل بيتؑ كے نمائندہ سيد طاہر الہاشمی نے ان مراسم سے خطاب كيا انہوں نے شخصيت نبی اكرم كی خصوصيات كا ذكر كرتے ہوئے اس بات كی تاكيد كی كہ اس قسم كی مجالس كو برپا كرنا ان لوگوں كيلئے جواب ہے جو سيرہ رسول خداﷺ كی توہين كرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزيد كہا رسول اكرم كی زندگی كا مطالعہ كرتے ہوئے ہمیں اتحاد و وحدت كی ضرورت ہے۔ رپورٹ كے مطابق قرآن كريم كی تلاوت، دعاؤں كی تلاوت ، مصر كی حفاظت كيلئے دعا اور یہوديوں كے فتنہ سے محفوظ ركھنے كيلئے دعا كی گئی۔ اور نيز اس مراسم میں انقلاب مصر كی سلامتی اتحاد و وحدت ، اخلاص ، بيداری كی بھی تاكيد كی گئی۔
939647