تيونس ؛ اسلامی اقتصاد میں ماسٹر ڈگری پروگرام كا اجرا

IQNA

تيونس ؛ اسلامی اقتصاد میں ماسٹر ڈگری پروگرام كا اجرا

23:48 - January 24, 2012
خبر کا کوڈ: 2261812
بين الاقوامی گروپ : تيونس كی وزارت تعليم و تحقيق نے ملكی يونيورسٹيوں میں اسلامی اقتصاد كے شعبہ میں ماسٹر ڈگری پروگرام كے اجرا كا اعلان كيا ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «businessnews» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ تيونس كی كے وزيرتعليم و تحقيق "منصف بن سالم" نے " اسلامی اقتصاد میں كرایہ ؛ نظريات اور استعمال" كے عنوان سے منعقدہ بين الاقوامی كانفرنس میں خطاب كے دوران اعلان كيا ہے كہ يونيورسٹيوں اور تعليمی مراكز میں شعبہ اسلامی اقتصاد كا افتتاح دومھم نتيجوں كا حامل ہوگا ايك تو یہ كہ ملك كے بينك اس شعبے كے فارغ التحصيل افراد كو روز گار كی فراہمی كے ذريعے بينك داری كے امور كو اسلامی شريعت كے مطابق تنظيم كر سكیں گے اور دوسری جانب ملك كا حالیہ اقتصادی نظام رفتہ رفتہ اسلامی اقتصادی نظام میں تبديل ہو جائے گا ۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ اس منصوبے كا اجراء يقينی طور پر اسلامی ممالك كے درميان تيونسی اقتصاد كی ترقی میں مدد كرے گا اور اقتصادی معاملات میں مالی اداروں اور بينكوں كے پاس انتخاب كے مزيد مواقع ہوں گے۔

939516
نظرات بینندگان
captcha