انگلينڈ میں ماہ صفر كے آخر ی عشرہ میں سوگواری

IQNA

انگلينڈ میں ماہ صفر كے آخر ی عشرہ میں سوگواری

21:44 - January 25, 2012
خبر کا کوڈ: 2262400
بين الاقوامی: چہلم حضرت امام حسينؑ ، رحلت حضرت محمد مصطفی ﷺ ، شہادت امام حسن مجتبیؑ اور شہادت امام علی ابن موسی الرضا كی مناسبت سے ماہ صفر كے آخری عشرہ میں انگلينڈ میں صف عزا بچھ گئی۔

نيوز ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق ويب سائٹ"IC-EL"كے حوالہ سے، انگلينڈ میں نبی اكرمﷺ اور ائمہ اطہار سے محبت كرنے والوں نے ماہ صفر كے آخر ی عشرے میں الٰہی احكام كی حفاظت اور تبيين كيلئے چار مختلف زبانوں اردو، فارسی، عربی ، اور انگلش میں عزادری كی ۔لندن اور اس كے اطراف میں مقيم شيعوں نے چہلم حضرت امام حسين ؑ ، رحلت حضرت رسول خداﷺ، شہادت امام حسنؑ اور شہادت امام علی ابن موسی الرضا كی مناسبت سے عزاداری میں شركت كی۔ فارسی میں حجۃ الاسلام والمسلمين محمد رضا باقری، عربی میں حجۃ الاسلام سيد ہاشم شبر، اردو میں حجۃ الاسلام سيد صفی حيدر ، اور انگلش میں حجۃ الاسلام محمد سعيد بہمن پور نے اپنے اپنے اجتماع سے فضائل اور مصائب اہل بيتؑ كو بيان كيا۔


940463
نظرات بینندگان
captcha