ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ( ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ "Forbes" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ہالينڈ كی مسلمان جماعت نے ايك بيان میں ملك كے پارليمانی انتخابات میں شركت كی آمادگی كا اعلان كرتے ہوئے اس سياسی جماعت كےمنشور اور ہدف كی وضاحت پر مشتمل نئے پروشر كو منتشر كرنے كی اطلاع دی ہے ۔
قابل ذكر ہے كہ اس بيان میں اعلان كيا گيا ہے كہ تمام مسلمان اور غير مسلمان شہری اس پارٹی كے ركن بن سكتے ہیں تاكہ ہالينڈ كی پارليمنٹ میں مسلمان اقليت كے نمائندوں كی حيثيت سے مسلمان جماعت كے نقطہ نظر كا دفاع كر سكیں ۔
واضح رہے كہ گذشتہ انتخابات كے دوران اس پارٹی كے اميد واروں نے ہالينڈ كے كچھ بڑے شہروں سے اليكشن جيت كر پارليمنٹ كی سیٹیں حاصل كی تھیں ۔
939821