ایران کی قرآنی خبر رساں ایجنسی (ایکنا ) نے فرانس سے نکلنے والے اخبار روزنامہ " لومونڈ" کے حوالے سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیویارک پولیس کے ایک ہزارسپاہیوں کے درمیان تقسیم کی جانے والی یہ توہین آمیز فلم جعلی کار بم دھماکوں ، نوجوانوں اور بچوں کو دی جانے والی پھانسی کے ساتھ ساتھ ان مسلمانوں کی تصویروں پر مشتمل ہے جن کو "اسلامی انتہا پسند دہشتگرد" کے عنوان سے متعارف کروایا گیا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ دوسری تصویرمیں ایک اسلامی ملک کا پرچم وائیٹ ہاؤس پر لہرایا گیا ہے ۔ پولیس حکام نےان جعلی تصویروں کے ذریعے اپنے سپاہیوں کے درمیان مسلمانوں کے چہروں کو مسخ کرنے کی کوشش کی ہے ۔
940822