ساحل عاج میں جشن ميلاد النبی ﷺ كا انعقاد

IQNA

ساحل عاج میں جشن ميلاد النبی ﷺ كا انعقاد

22:03 - January 29, 2012
خبر کا کوڈ: 2264428
بين الاقوامی گروپ: حضرت محمد مصطفی ﷺ كی ولادت باسعادت كے موقع پر 4 فروری كو ساحل عاج میں جشن منايا جائے گا۔
قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق fratmatويب سائٹ كے حوالہ سے نقل كرتے ہوئے كہا یہ جشن ساحل عاج كی پيش نمازوں كی اعلیٰ كونسل كے توسط سے منايا جائے گا اور اس میں ہزاروں كی تعداد میں مسلمان شريك ہوں گے۔
اس جشن كاآغازساحل عاج كے مشہور اور معروف قراء،قرائت قرآن كريم كے ذريعے كریں گے،جمعی قرائت قرآن كريم شركاء كے ذريعے، اشعار ، اور پيغمبر اسلامﷺ كی حيات طيبہ كے بارے میں علماء تقارير كریں گے۔
ساحل عاج كے پيش نمازوں كی اعلیٰ كونسل نے بيان ديا ہے كہ جشن ميلاد النبی ﷺ كا مقصد پيغمبر اكرم كی زندگی پر روشنی ڈالنا ہے۔ اور نيز اس جشن كا مقصد مسلمانوں كو اكٹھا كرنا اور اسلام كے حقيقی چہرہ كو دنيا كے سامنے روشناس كرانا ہے۔


942608
نظرات بینندگان
captcha