جرمنی میں پہلی اسلامی ریڈيو ٹيكسی كا اجراء

IQNA

جرمنی میں پہلی اسلامی ریڈيو ٹيكسی كا اجراء

16:23 - February 01, 2012
خبر کا کوڈ: 2266743
بين الاقوامی گروپ: جرمنی میں مسلمانوں كی سہولت كيلئے پہلی اسلامی ریڈيو ٹيكسی كا اجراء عراقی شہری كے توسط سے برلين میں ہوا۔
قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق اس oumma ويب سائٹ سے نقل كيا ہے كہ جرمنی میں عراقی مسلمان شہری سليم راعد نے وہاں كے مقيم مسلمانوں كی سہولت كيلئے پہلی اسلامی ریڈيو ٹيكسی سروس كا اجراء كيا ہے۔
سليم راعد نے كہا اگرچہ اس ریڈيو ٹيكسی كا نام مسلم ریڈيو ٹيكسی ہے ليكن غير مسلم بھی اس سے استفادہ كر سكتے ہیں۔ اس ریڈيو ٹيكسی سروس میں خواتين كيلئے خاتون ڈرائيور اور مردوں كيلئے مرد ڈرائيور كا انتظام كيا گيا ہے۔ اور یہ سہولت غير مسلم كيلئے بھی ہوگی۔
انہوں نے آخر میں كہا غير مسلم مسافرين داخل شہر يا شہر سے باہر سفر كرنے كيلئے صرف اور صرف مسلم ڈرائيور كا انتظام كيا گيا ہے۔ كيونكہ ہوسكتا ہے اس ذريعہ ڈرائيور اور مسافر آپس میں اسلام كے بارے میں گفتگو كریں اور غير مسلم كو دين اسلام كی آشنائی ہو۔ اور اسی طرح ہمارا مقصد بھی اسلام كی ترويج ہے۔


944899
نظرات بینندگان
captcha