قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق یہ مقابلہ اسلامك انفارميشن سينٹر كے زير اہتمام ہوگا۔ان مقابلوں میں شركت كرنے والوں كو سات گروپوں میں تشكيل ديا جائے گا۔ جس كی تفصيل يوں ہے؛
ايك سے دس پاروں كا حفظ، يا 21 سے 30 پاروں كا حفظ
ايك سے پانچ پاروں كا حفظ يا 26 سے 30 پاروں كا حفظ
28 سے 30 ، 29 اور 30 ، اور حفظ پارہ نمبر 30 اور پہلے پارہ كا نصف حصہ، اور تلاوت كل قرآن كريم كا مقابلہ ہوگا۔
ان مقابلوں كے انعقاد كا ہدف اور مقصد مسلمان ما شرہ كو تقويت ، قرآن كريم كے ذريعے ان كے ايك دوسرے سے روابط ، اس كتاب قرآن كريم سے زيادہ سے زيادہ آشنائی اور قرآن و حفظ كے ذريعے غور و فكر كرنا ہے۔
ياد رہے كہ اس كا دسواں مقابلہ گذشتہ سال اپريل میں اسلامك انفارميشن كے زير اہتمام ، اسلامی فاؤنڈيشن "الامين" اور اسلامی مدرسہ "اقراء"كے تعاون سے ہوا تھا ۔
949404