ايران كی حمايت ؛ حزب اللہ كی كاميابی

IQNA

ايران كی حمايت ؛ حزب اللہ كی كاميابی

23:29 - February 09, 2012
خبر کا کوڈ: 2271881
بين الاقوامی گروپ: حزب اللہ لبنان كے سيكرٹری جنرل سيد حسن نصر اللہ نے اپنے ايك خطاب میں تاكيد كرتے ہوئے كہا ہے اگر ايران كی حمايت نہ ہوتی تو اسرائيل كے ساتھ جنگ میں حزب اللہ كو كاميابی نہ ہوتی۔
قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ويب سائٹ المنار سے نقل كيا ہے كہ حزب اللہ لبنان كے سيكرٹری جنرل سيد حسن نصر اللہ نےپيغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی (ص)كی ولادت باسعادت ، ہفتہ وحدت اور اسلامی جمہوریہ ايران كی كاميابی كی سالگرہ كی مناسبت سے ايك خطاب میں كہا كہ تمام مسلمان اقوام كواسلامی جمہوریہ ايران كے مؤقف كی قدردانی كرنی چاہے اگرايران كی حمايت اور تعاون نہ ہوتا تواسرائيل كے ساتھ 33روزہ جنگ میں حزب اللہ كوكاميابی حاصل نہ ہوتی۔
انھوں نے كہاكہ ايران كے خلاف ہونے والے پروپيگنڈے پراس وقت كئی ارب ڈالر خرچ كئے جارہے ہیں كيونكہ ايران ، فلسطين اور لبنان كا بھرپور حامی ہے۔
سيد حسن نصراللہ نے كہا كہ بعض مالدار اور ثروتمند عرب ممالك نے ايران كے خلاف جنگ میں كافی سرمایہ لگاياتھااور آج بھی ايران كے خلاف ہر ممكن كوشش كررہے ہیں۔ليكن انہیں اس قيمتی سرمایہ كو فلسطينيوں كی حمايت میں صرف كرنا چاہئے تھا۔
انھوں نے كہا كہ امريكی پيروكار بعض عرب حكام علاقہ میں مذہبی اور قومی سطح پر دشمنی پھيلانے كی كوشش كررہے ہیں انھیں معلوم ہونا چاہےا كہ اس نفرت كی آگ میں سب سے پہلے وہ خود جلیں گے۔
انھوں نے كہا كہ ايران كے خلاف یہ پروپيگنڈہ بالكل بے بنياد اور شيطانی ہے كہ ايران ، عرب سنی ممالك میں شيعيت كو فروغ دينا چاہتا ہے ۔اور كئی اہل سنت افراد كو شيعہ كرچكا ہے اور ايسا اقدام كرتا رہے گا حالانكہ یہ سراسر جھوٹ اور بے بنياد ہےحالانكہ ہمارا مقصد اور ہدف یہ نہیں ہے۔
حزب اللہ لبنان كے سيكرٹری جنرل نے ايران كی طرف سے عالم اسلام بالخصوص مسئلہ فلسطين كی حمايت كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہاكہ اگر ايران كی طرف سے اسرائيل كے ساتھ 33 روزہ جنگ میں حمايت نہ ہوتی تو اسرائيل كے خلاف كاميابی ممكن نہ تھی۔
انھوں نے كہا كہ ہم ايران كے شكر گزار ہیں جو ہماری اور پورے عالم اسلام كی عدل و انصاف اور سچائی كی بنياد پر حمايت كررہا ہے انھوں نے كہا كہ ہم نے ايران كی كوئی مدد نہیں كی اور نہ ہی ايران ہماری مدد كا خواہاں ہے۔ ايران كو صرف لبنان اور فلسطين كی مدد كرنے كے جرم میں اقتصادی پابنديوں اورامريكہ كے حامی عربی و مغربی سامراجی طاقتوں كی دھمكيوں اور دباؤ كا سامنا رہتا ہے۔
سيد حسن نصر اللہ نے كہا كہ فلسطين اور لبنان كی حمايت كرنے سے اسرائيل اب ايران كی ایٹمی تنصيبات پر حملے كی دھمكياں دے رہا ہے اگر چہ ايسا غير ممكن ہے ۔ البتہ اس سلسلے میں ايران ہم سے كسی چيز كا تقاضا نہیں كرے گا ليكن اگر كوئی ايسی صورت پيش آئی تو ہم سوچیں گے اور پھر فيصلہ كریں گے۔
949799
نظرات بینندگان
captcha