عوامی رہنماؤں كے گھروں پر حملے آل خليفہ كی مايوسی كا مظہر ہیں

IQNA

عوامی رہنماؤں كے گھروں پر حملے آل خليفہ كی مايوسی كا مظہر ہیں

23:48 - February 12, 2012
خبر کا کوڈ: 2272968
بين الاقوامی گروپ : بحرين كی اسلامی جماعت " وفاق ملی " كے سرگرم ركن "ہادی الموسوی" نے آل خليفہ كے كارندوں كی جانب سے تنظيم كے رہنما "شيخ سلمان" كے گھر پر حملے كی پرزور مذمت كرتے ہوئے ان اقدامات كو حكومت كی نااميدی اور خوف كا مظہر قرارديا ہے
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے "العالم " نيوز نیٹورك كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامی جماعت "وفاق ملی" كے شعبہ آزادی اور حقوق بشر كے انچارج "ہادی الموسوی" نے خيال ظاہر كيا ہے كہ حکومت كی جانب سے بحرينی انقلاب كے رہنماؤں پر حملے عوامی قيام سے خوف زدہ آل خلیفہ کی ناامیدی پر منہ بولتا ثبوت ہیں ۔
قابل ذكرہے كہ شيخ علی سلمان كی رہائشگاہ ہميشہ سے آل خليفہ كی سكيورٹی فورسز کے آنسو گيس حملوں كا نشانہ بنتی رہی ہے اور اس سے قبل بھی كئی دفع ان كی گاڑی كے شيشوں كو توڑا گيا ہے۔
951577
نظرات بینندگان
captcha