صیہونيوں نے نابلس میں اذان كو ممنوع قرار دے ديا

IQNA

صیہونيوں نے نابلس میں اذان كو ممنوع قرار دے ديا

23:27 - February 14, 2012
خبر کا کوڈ: 2274341
بين الاقوامی گروپ: یہوديوں كی سپريم كورٹ كے اعلان كے مطابق نابلس كے قريب بورين میں نئی تعمير شدہ مسجد میں اذان كو ممنوع قرار دے ديا ہے۔
قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق اس "CPI"ويب سائٹ سے نقل كيا ہے كہ یہوديوں كی سپريم كورٹ نے حكم جاری كيا ہے كہ بورين كی مسجد سے اذان كی آواز نہیں آنی چاہئے اور نيز ميناروں كے چراغ بھی بند ہونے چاہئیں۔
یہ حكم اس وقت صادر ہوا جب اس محلہ كے مسلمان اس مسجد میں پہلی مرتبہ نماز قائم كرنا چاہتے تھے۔یہودی حكومت كا دعوی ہے كہ یہ مسجد غير قانونی ہے اور حكام كی اجازت كے بغير اس كو تعمير كيا گيا ہے۔
واضح رہے كہ یہودی حكام نے اس سے پہلے اس علاقہ كی مسجد سلمان فارسی كی تعمير میں بھی ركاوٹیں ڈالی تھیں۔
952981
نظرات بینندگان
captcha