قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق سعودی عرب كے روزنامہ "الرياض" سے نقل كيا ہے كہ قدس اور فلسطين كے مفتی اعظم شيخ محمد حسين نے كل 14 فروری كو اپنے بيان میں نابلس كے جنوب مشرق میں مسجد سلمان فارسی میں اذان كو اسرائيل كی طرف سے ممنوع قرار دينے كے سبب شديد مذمت كا اظہار كيا۔
انہوں نے كہا اسرائيل اس قسم كے خطرناك اقدامات اور اسی طرح فلسطين كی مساجد كی بے حرمتی اس علاقے كی مذہبی صورتحال كو خراب كرنا چاہتے ہیں۔
شيخ محمد حسين نے عربی اور تمام اسلامی ممالك سے مساجد كی ، خصوصی طور پر فلسطين كی مساجد كی بے حرمتی كو روكنے كيلئے فوری دخالت كا مطالبہ كيا ہے ۔
اسرائيل كی سپريم كورٹ نے گذشتہ روز حكم جاری كيا ہے كہ بورين كی مسجد سے اذان كی آواز نہیں آنی چاہئے حتی كہ مسجد كے ميناروں كے چراغ بھی بند ہونے چاہئیں۔
واضح رہے كہ یہ حكم اس وقت جاری ہوا جب مسلمان اس مسجد كی تعمير كے بعد پہلی نماز قائم كرنا چاہتے تھے۔
954270