بيروت میں حسينيت كے عنوان سے ثقافتی ہفتہ كا انعقاد

IQNA

بيروت میں حسينيت كے عنوان سے ثقافتی ہفتہ كا انعقاد

21:28 - February 17, 2012
خبر کا کوڈ: 2275674
بين الاقوامی گروپ: لبنان كے دارالحكومت میں امام حسين (ع) كے حرم كی طرف سے پہلے حسينی ثقافتی ہفتہ كا انعقاد 27 فروری سے 4 مارچ 2012 تك ہوگا۔
قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق ، نون خبررساں ايجنسی سے نقل كيا ہے كہ یہ ثقافتی ہفتہ بيروت كے ثقافتی كمپليس امام صادق (ع) میں منعقد ہوگا۔
حرم امام حسين (ع) كے شعبہ انفارمشين كے سربراہ علی كاظم سلطان نے اس خبر كے ضمن میں كہا حسينی ثقافتی ہفتہ كی سرگرمياں "نفحات من الوفاء لسيد الشہداء" يعنی سيد الشہداء سے وفاداری كے جلوہ كے عنوان كے تحت ،بيروت ائير پورٹ كے راستے میں منعقد ہوگا۔
انہوں نے مزيد كہا اس ثقافتی ہفتہ كيلئے مختلف پروگرامز كی تجويز دی گئی ہیں جيسے حضرت امام حسين (ع) كے حرم مطہر كے پرچم كی نمائش ، تصاوير اور كتاب كی نمائش گاہ ، خصوصی نشريات اور پوسٹرز كی نمائش گاہ، اور حضرت امام حسين (ع) كے حرم مطہر كی تعمير كی فلم وغيرہ كی نمائش ہوں گی۔
954858
نظرات بینندگان
captcha