چين ؛ قرآن كے قديمی نسخے كی حفاظت كے لیے ميوزيم كا قيام

IQNA

چين ؛ قرآن كے قديمی نسخے كی حفاظت كے لیے ميوزيم كا قيام

14:00 - February 18, 2012
خبر کا کوڈ: 2276196
بين الاقوامی گروپ : قرآن كے قديمی نسخے كی حفاظت اور اس عظيم اسلامی ورثہ كو منظر عام پر ركھنے كے لیے چين كے مغربی علاقے "ڈانگ ژيانگ" میں ميوزيم تعمير كيا جائے گا۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سایٹ «ZeeNews» كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ ۸۰۰ مربع میٹر پر پھيلے اس ميوزيم كی تعمير كے لیے تقريبا ۸۰۰ ملين يوآن خرچ كیے جائیں گے ۔
واضح رہے كہ اس ميوزيم كی تعمير كا آغاز آئندہ سال بہار كے موسم میں متوقع ہے جبكہ ايك سال سے كم مدت میں اس كو پایہ تكميل تك پہنچايا جائے گا ۔
قابل ذكر ہے كہ اس قديمی نسخے كا انكشاف سال ۲۰۰۹ ء میں چين كے علاقے ڈانگ يانگ میں کیا گیا ہے ، یہ نسخہ ۵۳۶ صفحات پر مشتمل ہے اور اس كی قدامت چينی ، برطانوی اور جاپانی ماہرين كے مطابق ۹ سے ۱۱ صدی عيسوی كی طرف پلٹتی ہے ۔
955121
نظرات بینندگان
captcha