ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے ويب سائٹ "سفير نيوز" سے نقل كيا ہے كہ فرانس كے صدر نكولس سركوزی نے حكم ديا ہے كہ پہلی جنگ عظيم میں دفاع وطن كی خاطر ہلاك ہونے والے فوجيوں كو خراج عقدات پيش كرنے كيلئے ياد گار تعمير كی جائے گی۔اس ياد گار كا افتتاح مارچ 2012ء میں كياجائے گا۔
پيرس كی جامع مسجد كے خطيب دليل ابو بكر نے اس بارے میں گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ اب وقت آٓگيا ہے كہ اعلان كيا جائے ، فرانس كے مسلمان اور غير مسلمان شہريوں كی تاريخ مشترك ہے۔ یہ يادگار ايسے وقت میں تعمير كی جارہی ہے جبكہ فرانس میں اسلامی مقدسات كے خلاف اقدامات میں اضافہ ہوا ہے۔
مسلمان فوجو ں كے بچوں كی حمايتی آرگنانئزيشن كے مدير صلاح بلوتی نے كہا ہے كہ اس ياد گار كی افتتاحیہ تقريب میں فرانس كے صدر اور وزير داخلہ بھی شركت كریں گے۔
ذرائع كا كہنا ہے كہ پہلی جنگ عظيم میں ايك لاكھ مسلمان فوجی فرانس كے دفاع میں شہيد ہوئے تھے۔
958235