ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "lorientlejour"ويب سائٹ سے نقل كيا ہے كہ مصر كی حزب آزادی اور عدالت نے اپنے بيانیہ میں اشارہ كيا ہے كہ فوجی كونسل كی طرف سے مقرر كی گئی حكومت ملك چلانے میں ناكام ہوچكی ہے۔ فوجی كونسل چاہتی ہے كہ ملك میں بحران پيدا ہو تاكہ اسلام پسند حكومت كيلئے مشكلات پيش آئیں ۔
اس بيانیہ میں مزيد كہا گيا ہے كہ ملك اس وقت اقتصادی اور سلامتی كے مسائل سے دو چار ہے۔ جس سے واضح ہوتا ہے كہ حكومت ناكام ہوچكی ہے اور حكومتی وعدوں كے باوجود ابھی تك سابق حكومت كی باقيات موجود ہیں ۔
انہوں نے مزيد كہا ملك كو موجودہ مشكلات سے نكالنے كا واحد راستہ قومی حكومت كا قيام اور موجودہ حكومت كے خاتمے میں ہے۔
957634