ہزاروں فلسطينيوں كا مسجد الاقصی كی حمايت میں مظاہرہ

IQNA

ہزاروں فلسطينيوں كا مسجد الاقصی كی حمايت میں مظاہرہ

22:12 - February 25, 2012
خبر کا کوڈ: 2280508
بين الاقوامی گروپ: تحريك اسلامی فلسطين حماس كی درخواست پر ہزاروں فلسطينيوں نے خان يونس اور جنوبی غزہ كی پٹی میں مسجد الاقصی كی حمايت میں گذشتہ روز 24 فروری 2012 كو مظاہرہ كيا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "Palestine Info"سے نقل كيا ہے كہ خان يونس شہر كی چھ مساجد سے نماز جمعہ كے بعد ہزاروں فلسطينيوں نے مسجد الاقصی كی حمايت میں احتجاجی ريلی نكالی۔ اس ريلی كے شركاء نے شہر كی سڑكوں پر مسجد الاقصی كی حمايت میں نعرے لگائے اور مسلمانوں كے قبلہ اول كے تحفظ كا عہد كيا۔
اس كے علاوہ الازہر يونيورسٹی قاہرہ میں ہونے والی احتجاجی ريلی سے اسماعيل ہنیہ كے خطاب كو بھی مظاہرين كيلئے ٹيلی كاسٹ كيا گيا ۔
959707
نظرات بینندگان
captcha