مصر میں شيعوں كے پہلے اخبار كی اشاعت

IQNA

مصر میں شيعوں كے پہلے اخبار كی اشاعت

22:50 - February 26, 2012
خبر کا کوڈ: 2281257
بين الاقوامی گروپ: مصر كے شيعوں كا پہلا روزنامہ "آل البيت كی صدا" كے نام سے شائع ہوگا، یہ اخبار حزب الغدير كی طرف سے ہے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "التوافق" ٹی وی چينل سے نقل كيا ہے یہ اخبار مصر كے شيعوں كا رسمی روزنامہ ہوگا اس میں عصر حاضر كے نقطہ نظر اور زمانے كے تقاضوں كے مطابق تجزيات شامل ہوں گے۔
اس كے علاوہ مصر میں شيعہ سماج كو پيش آنے والے مختلف مسائل اور مشكلات كو بھی بيان كيا جائے گا۔
حزب الغدير كے مؤسس اور آل البيت سپريم كونسل كے سيكرٹری جنرل نے اس خبر كا اعلان كرتے ہوئے كہا اس شيعی روزنامے میں تمام مسائل اور واقعات پر بات ہوگی۔
انہوں نے مزيد كہا " آل البيت كی صدا" میں صیہونی اور مغربی دنيا كی سازشوں كو بے نقاب كيا جائے گا اور عرب اقوام كے درميان فرقہ واريت پھيلانے والے عناصر كا بھی انكشاف كيا جائے گا۔
960003
نظرات بینندگان
captcha