ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "سفير نيوز" سے نقل كيا ہے كہ گذشتہ شب نامعلوم افراد نے اسكاڈين مسجد پر حملہ كيا اور اس كے دروازے اور ديواروں پر مسلمانوں كے خلاف نعرے لكھے اور ٹوٹی صليب اور شدت پسندوں كا نشان مسجد كے اطراف نصب كرديا۔
دوسری صبح نمازيوں نے سيكورٹی فورسز اور مسلم حكام كو اس واقعہ كی خبر دی۔ مسجد كے عہديداروں نے اعلان كيا ہے كہ مسجد پر موجود نشانات ايك ضد اسلام شدت پسند گروپ كے ہیں جو كچھ مہينوں سے اسلام كے خلاف انٹر نیٹ پر پراپيگنڈا كررہا ہے ۔
حكومتی حكام نے تاكيد كی ہے كہ ان حملہ آوروں كی شناخت اور ان كی گرفتاری كی بھرپور كوشش كی جائے گی ۔ذرائع كا كہنا ہے كہ 2004ء میں بھی اس مسجد پر شدت پسندوں نے حملہ كيا تھا۔
961110