كويت ؛ دينی مقدسات كی توہين كا سد باب کرنے کے لیے پارليمنٹ میں قرداد پيش

IQNA

كويت ؛ دينی مقدسات كی توہين كا سد باب کرنے کے لیے پارليمنٹ میں قرداد پيش

22:57 - February 27, 2012
خبر کا کوڈ: 2282001
بين الاقوامی گروپ : كويتی شيعوں كے نمائندے نے پارليمنٹ میں ايك قرداد پيش كی ہے جس كی بنياد پر دينی مقدسات كی توہين کے جرم میں ايك سے تين سال تک كی قيد ہو سكتی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «lorientlejour»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ كويت كے شيعہ ركن پارلمنٹ "فيصل الدويسان" نے ايك قرداد پيش كی ہے جس كی منظوری كے بعد دينی مقدسات كی توہين كرنے والے كو ايك سے تين سال تک قيد اور ۷۲ ہزار ڈالر جرمانہ كيا جائے گا ۔
شيعہ ركن پارليمنٹ نے اس قرداد كو پيش كرنے كی وجوہات كی جانب اشارہ كرتے ہوئے خيال ظاہر كيا : درحالنكہ ہم ملكی سطح پر بالخصوص ذرائع ابلاغ میں دينی مقدسات كی توہين ،تشدد كی ترویج اور اس كے مقدمات كی فراہمی كے ساتھ ساتھ مذہبی تناؤ كامشاہدہ كررہے ہیں ضروری ہے كہ اس عمل كے روك تھام كی خاطر ايسے قانون كی منظوری دی جائے ۔
قابل ذكرہے كہ یہ قرار داد كويت كے وہابی مصنف كی جانب سے امام زمانہ﴿عج﴾ كی شان میں گستاخی كے بعد كويتی پارليمنٹ میں پيش كی گئی ہے ۔
959770
نظرات بینندگان
captcha