ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے مصر سے شائع ہونے والے روزنامہ "اليوم السابع" سے نقل كيا ہے فرانس كے ريسرچ انسٹی ٹيوٹ "IFOP"جو يورپ كے بڑے تحقيقات مراكز میں سے ہے، اس مركز نے اپنی سروے رپورٹ میں اعلان كيا ہے گذشتہ 10 سالوں میں بہت بڑے يورپی شہريوں نے اسلام قبول كيا ہے۔
اس رپورٹ میں آيا ہے كہ بہت سے جرمن، برطانوی، ہالينڈی اور فرانسيسی، اسلام كو يورپی قومی تشخص كو خطرہ سمجھتے ہیں،اور يورپ میں اسلامی تفكر كے پھيلاؤ سے پريشان ہیں۔ ليكن اس كے باوجود يورپی معاشرے میں اسلام كی طرف تمايل میں اضافہ ہورہا ہے۔
اس سروے میں آيا ہے كہ 35 سال سے كم عمر برطانوی نوجوان كے نزديك اسلام زندگی كے ثقافتی پہلو كو استحكام ديتا ہے اور اسلام يورپ كو ايك جديد دور میں لاسكتا ہے جس كا يورپ نے پہلے تجربہ نہیں كيا ہو۔
961941