ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «ISESCO»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامی تعاون تنظيم سے وابستہ اسلامی علوم و ثقافت ايجوكيشنل كمپليكس (آيسسكو) نے عراق كے مختلف شہروں میں ہونے والے دہشت گرد حملوں كے نتيجے میں چار سو سے زائد افراد كے زخمی يا قتل ہونے پر شديد احتجاج كرتے ہوئے ان حملوں كو ناقابل معافی جرم قرار ديا ہے۔
اس بيان میں مزيد كہا گيا ہے كہ عراقی عوام كے دشمنوں كی جانب سے اس قسم كے دہشت گردانہ حملے عراق میں امن وامان كی صورتحال كو خراب كرنےلیے ہیں اور ان حملوں كے ماسٹر مائنڈ ، نہتے عوام كے قتل عام كے ذريعے عراق كے استحكام كی راہ میں ركاوٹ كھڑی كرنے كی كوشش كر رہے ہیں ۔
959563