ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "المنار" نيوز نیٹ ورك سے نقل كيا ہے حزب اللہ لبنان نے گذشتہ روز ايك بيانیہ صادر كيا ہے جس میں كہا گيا كہ صیہونی جيلوں میں قيد فلسطينی خالی پیٹ غاصب صیہونی فوجيوں كے ساتھ جنگ جاری ركھے ہوئے ہیں اور ملت فلسطين كی جدوجہد صیہونيوں كی وحشيانہ پاليسيوں كے خلاف جاری رہے گی۔
حزب اللہ نے مزيد كہا جيلوں میں قيد و بند كا طريقہ وحشيانہ ہے جو ملت فلسطين كی جدوجہد كو ختم كرنے كيلئے استعمال كيا جاتا ہے۔
انہوں نے كہا ھناء الشلبی كی جيل میں قيد فلسطينيوں كی بھوك ہڑتال صیہونی ارادوں كی شكست ہے۔
يادرہے كہ ھناء الشلبی كی جيل میں قيد خضر عدنان نے گذشتہ 65 دنوں سے بھوك ہڑتال كر ركھی ہے اور وہ صیہونی كی جيلوں میں تشدد كے خلاف احتجاج كررہا ہے۔
حزب اللہ نے كہا كہ فلسطين عوام كو جيلوں میں قيد فلسطينيوں كی حمايت میں باہر نكل آنا چاہئے انہوں نے صیہونی حكومت كے ظلم كے خلاف عالمی برادری كے سكوت پر مذمت كی۔
962905