ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی (ايكنا ) نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «getmistified»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ مقابلے قرآن كے ايك چوتھائی حصے ، نصف حصے اور حفظ كل قرآن كے تين مختلف شعبوں میں دس سال سے بڑی عمر كے لڑكوں اور لڑكيوں كے درميان منعقد كیے جائیں گے۔
واضح رہے كہ یہ مقابلے ۱ مارچ كو مقامی وقت كے مطابق صبح ۸ بجے شروع ہونگے اور حفظ پر تسلط اور تجويد كے قواعد كی بنياد پر شركاء سے امتحان ليا جائے گا۔
قابل ذكرہے كہ یہ مقابلے ۲ مارچ تك جاری رہیں گے جن كے اختتام پر تينوں شعبوں میں كامياب ہونے والے اميدواروں كے درميان قيمتی انعامات تقسيم كیے جائیں گے ۔
959945