ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «Islam Today»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ امير قطر "حمد بن خليفہ آل ثانی" نے اس كانفرنس كے دوران کہا : اسرائيل كی جانب سے قدس میں جاری ظلم و ستم انسانی حقوق اور بين الاقوامی قوانین كے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ كی جنرل اسمبلی اور سلامتی كونسل كی قراردادوں كی صريحا خلاف ورزی ہے ۔
امير قطر نے مزيد كہا : قدس شریف كی نجات اسی میں ہےکہ شہر كی تاريخی شناخت مٹانے پر مشتمل اسرائیلی سازشوں کے مقابلے کے لیے متفقہ اور پختہ موقف اختیار کیا جائے ۔
قابل ذكر ہے بین الاقوامی "قدس كا دفاع" کانفرنس كا اصلی ہدف قدس كی یہودی سازی اور اس شہر كی اسلامی و عربی شناخت مٹانے کے لیے قدس شریف میں جاری اسرائیلی مظالم کو آشکار کرنا ہے ۔
961415