دين اور سياست میں جدائی كے دعويدار اسلامی اصولوں سے ناواقف ہیں

IQNA

دين اور سياست میں جدائی كے دعويدار اسلامی اصولوں سے ناواقف ہیں

23:54 - March 03, 2012
خبر کا کوڈ: 2284765
بين الاقوامی گروپ : تيونسی پارليمنٹ میں "النھضة" گروپ كے صدر "صحبی عتيق" نے اعلان كيا ہے كہ اسلام میں كبھی بھی دين اورسياست ايك دوسرے سے جدا نہیں تھے اور دين كی سياست سے جدائی كے دعويدار اسلامی اصولوں سے ناواقف ہیں ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «businessnews»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ "صحبی عتيق" نے تيونسی پارليمنٹ میں ايك خطاب كے دوران ملك كے اساسی قانون كو دينی تعليمات كے مطابق تنظيم كرنے پر بحث كرتے ہوئے دين اور سياست كے باہمی رابطے پر تاكيد كی ہے ۔
انہوں نے اعلان كيا ہے كہ تيونس كا نيا اساسی قانون قرآن كريم اور سنت نبوی﴿ص﴾ كی بنياد پر قائم ہونا چاہيئے اور جو لوگ بھی دين سے تھوڑی بہت آشنائی ركھتے ہیں اس بات كی تصديق كریں گے كہ دين اور سياست كبھی بھی ايك دوسرے سے جدا نہیں تھے كيوںكہ اس الہی دين میں صرف فردی زندگی كے لیے احكام نہیں ہیں بلكہ ان میں سے بيشتر احكام انسانی معاشرے سے بھی تعلق ركھتے ہیں اسی بنياد پر اسلام میں سياست دين كے بغير بے معنی ہے ۔
962747
نظرات بینندگان
captcha