ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے لبنان سے شائع ہونے والے اخبار "الانتقاد" سے نقل كيا ہے، بحرينی شيعوں كے رہبر اور منامہ كے امام جمعہ آيت اللہ شيخ عيسی قاسم نے بحرينی عوام سے مطالبہ كيا ہے كہ بحرينی بادشاہ كے اس بيان كے خلاف مظاہروں میں شركت كریں جس میں بادشاہ نے كہا تھا كہ حكومت كی مخالفت ايك چھوٹا گروپ كررہا ہے۔
آيت اللہ عيسی قاسم نے ان مظاہروں میں عوام كی وسيع شركت كا مطالبہ كيا ہے اور كہا ہے كہ آئندہ جمعہ كے مظاہروں میں فقط سياسی جماعتیں ہی مظاہرہ نہ كریں بلكہ تمام عوام ان مظاہروں میں شركت كرے۔
امام جمعہ نے تاكيد كی كہ یہ احتجاجی مظاہرے كسی فتنہ و فساد كے لئے نہیں كررہے بلكہ یہ اعلان كرنا چاہتے ہیں ہم سب سياسی مطالبات كيلئے كھڑے ہیں اور جو كچھ حكومتی میڈيا پيش كررہا ہے فقط تھوڑے سے لوگ حكومت كے مخالف ہیں ۔
964474