ايران كی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "cpi"نیٹ ورك سے نقل كياہے كہ اس كمیٹی نے گذشتہ روز 4 مارچ كو ايك بيانیہ صادر كيا ہے جس میں ديوار براق كے نزديك صیہونی معبد كی تعمير كيلئے اسلامی ميوزيم كو معبد میں تبديل كرنے كے شرمناك منصوبے پر خبردار كيا ہے۔ یہ معبد چار سو مربع میٹر كے احاطہ میں تعمير كيا جائے گا۔
اس بيانیہ میں مزيد آيا ہے كہ صیہونی حكومت ادارہ برائے آثار قديمہ نے 1967 سے بيت المقدس كے قبضے سے ليكر ابھی تك بيت المقدس كے نيچے بہت زيادہ كھدائی كی ہے تاكہ یہودی معبد كے آثار كو نكالا جاسكے ليكن اتنی زيادہ كھدائی كے باوجود یہودی معبد كے كوئی آثار نہیں ملے ہیں۔
كمیٹی نے كہا ديوار براق مسجد الاقصی كا جزولاينفك ہے اور یہاں پر كوئی ندبہ نامی ديوار موجود نہیں ہے ۔ اور صیہونی حكومت اسلامی تاريخ كی تحريف كرنا چاہتی ہے۔
كمیٹی نے مطالبہ كيا ہے كہ عربی اور اسلامی ممالك صیہونی حكومت كے اسلامی ميوزيم كی ضبط كرنے كی كوشش ،گھروں كی تباہی، اسلامی مقدسات كی توہين، اور دريائے اردن كے مغربی كنارے پر ريل كی پٹڑی كو بچانے جيسے اقدامات كو روكیں۔
965350