ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں نيوزنیٹورك "المنار" كے حوالے سے نقل كرتےہوئے كہا ہے كہ لبنان میں اسلامی مزاحمت كی حمايت كے لیے عربی – اسلامی اجتماع كے سربراہ "يحيی غدار" نے شام كی آزادی اور تبديلی كے لیے عوامی محاذ كے ركن "عبادہ بوظو" سے ملاقات كے دوران كہا ہے كہ عرب ليگ كی جانب سے حسب سابق شام پر جنگ مسلط كرنے كی تدبيریں ، اندرونی مسئلے كو بين الاقوامی شكل دينے ، غير جانبدار علاقوں كی پيشكش اورغير ملكی امداد كے داخلے كے لیے پرامن راستوں كا قيام جيسی ديگر كوششیں سنگين شكست سے دوچار ہوں گی۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ آج جو كچھ ہم شام میں مشاہدہ كر رہے ہیں وہ پيشہ ور گروپوں كو مسلح كرنے ، خانہ جنگی كی غرض سے تكفيری اور القاعدہ كے دہشت گرد گروپوں كی مكمل حمايت کے ذریعے شامی حكومت پر جنگ مسلط كرنے كے مترادف ہے ۔
964090