امريكی عوام كيلئے اسلام سے آشنائی

IQNA

امريكی عوام كيلئے اسلام سے آشنائی

19:26 - March 05, 2012
خبر کا کوڈ: 2286183
بين الاقوامی گروپ: گيارہ ستمبر كے واقعہ كے بعد اسلام اور اسلامی شريعت كے خلاف رپبلكن پارٹی كی سازشوں كا مقابلہ كرنے كيلئے شمالی امريكہ كی اسلامی اسمبلی "ICNA"نے ايك منصوبہ بنايا ہے جس كے تحت امريكی عوام كو اسلامی شريعت سے آشنا كرايا جائے گا۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے "On Islam"نيوز نیٹ ورك سے نقل كيا ہے اسلامی اسمبلی كے روابط عامہ كے ڈپٹی ڈائريكٹر نعيم بيگ نے اعلان كيا ہے كہ اس پروگرام كے تحت مسلمان دوسرے امريكی عوام كے ساتھ رابطہ برقرار كركے انہیں اسلام اور اسلامی قوانين سے آشنا كرسكتے ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا ہماری ذمہ داری ہے كہ امريكی مسلمانوں كے بارے میں غلط تصورات كو ختم كركے امريكی عوام كو اسلام كی صحيح تصوير دكھائی جائے ۔
اسلامی اسمبلی اپنے 30 شعبوں كی مدد سے مختلف سيمينار اور ریڈيو اور ٹيلی ويژن كے پروگراموں كے ذريعہ پورے امريكہ میں كام كررہی ہے اب ايك ٹيلی فون لائن كا آغاز كيا گيا ہے جن كے ذريعے اسلام كے بارے میں سوالات كا جواب ديا جائے گا۔
اس كے علاوہ مذہبی آزادی كا دفاع اور شريعت اسلامی كی شناخت كے عنوان سے انٹر نیٹ سائٹ بھی اس مقصد كيلئے كام میں مصروف ہے۔
965115
نظرات بینندگان
captcha