ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) كی رپورٹ كے مطابق قرآنی مجلہ "الحفيظ" میں مختلف موضوعات پر مقالات جيسے اسلامی ثقافت اور قرآنی تعليمات پر تحقيق ،فنون و بلاغت، اور مختلف قرآنی قرائت وغيرہ شامل ہیں۔
اس قرآنی مجلہ كے ذريعہ دارالقرآن كريم كی سرگرميوں اور عراق میں برپا ہونے والی قرآنی محفلوں كی خبریں بھی شائع كی جاتیں ہیں۔اور دوسری اشاعت میں الحفيظ كا اداریہ اس قرآنی مجلہ كے سرپرست نے لكھا ہے۔
اس كے علاوہ مختلف يونيورسٹی كے اساتيد اور قرآنی علوم كے علماء نے مختلف قرآنی موضوعات پر اپنے مقالے پيش كئے ہیں۔
ياد رہے كہ یہ مجلہ حرم امام حسين (ع) سے وابستہ ادارہ دارالقرآن شائع كرتا ہے۔
واضح رہے كہ اس ماہ كے الحفيظ میں دارالقرآن كريم كے مختلف قرآنی سرگرميوں كی خبروں كو شامل بھی كيا گيا ہے۔
965386