ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے مصر سے نكلنے والے اخبار، روزنامہ "المصريون" كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ " اسلامی مطالعات " سينٹر كی كال پر ناروے كے مسلمانوں نے قرآن كريم كی بے حرمتی کے خلاف دارالحكومت "اوسلو" میں پارليمنٹ كے سامنے شديد احتجاج كيا ہے ۔
واضح رہے كہ مظاہرين نے ناروے كی پارليمنٹ اور حكومتی عہديداروں سے مسلمانوں اور ان كے مقدسات كی حمايت كے لیے قانون بنانے كا مطالبہ كيا ہے اور قرآن جلانے كے توہين آميز اقدام كو مسلمانوں كے خلاف كچھ اداروں اور مشكوك عناصر كی سازش قرار ديا ہے ۔
963991