آسٹريا میں اسلام كی اہمیت اجاگر کرنے کےلیے دستاوزی فلم کی نمائش

IQNA

آسٹريا میں اسلام كی اہمیت اجاگر کرنے کےلیے دستاوزی فلم کی نمائش

23:39 - March 05, 2012
خبر کا کوڈ: 2286237
بين الاقوامی گروپ : الجزائر كی فلم ميكر اور محققہ "راضیہ ابو المعالی" كی كوششوں سے آسٹريا میں اسلام كے مقام كو نماياں كرنے والی "مسلمان سرزمين موزرٹ پر" كے عنوان سے دستاويزی فلم تيار كی گئی ہے ۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے اطلاع رساں ويب سائیٹ «elmoudjahid»، كے حوالے سے نقل كرتے ہوئے كہا ہے كہ "راضیہ ابو المعالی" كی جانب سے "الجزيرہ" نيوز نیٹورك كی درخواست پر آسٹريا میں "مسلمان سرزمين موزرٹ پر" كے عنوان سے ايك دستاويزی فلم تيار كی گئی ہے ۔
واضح رہے كہ اس دستاويزی فلم میں شہريوں كے حقوق ، يورپ میں اسلام كا مقام و منزلت ، آسٹريا كے معاشرے میں مسلمانوں كا ادغام ، آسٹريا كے شہريوں كی نظر میں اسلام فوبيا كا مقابلہ ، آسٹريا كی عوام كا مسلمانوں كے بارے میں تٲثر اور اس دينی اقليت سے ان كے مطالبات جيسے ديگر موضوعات كو زير بحث لايا گيا ہے ۔
964201
نظرات بینندگان
captcha