دوبئی میں حفظ قرآن كريم كيلئے نئےمركز كی تاسيس

IQNA

دوبئی میں حفظ قرآن كريم كيلئے نئےمركز كی تاسيس

22:33 - March 07, 2012
خبر کا کوڈ: 2287725
بين الاقوامی گروپ: دوبئی كے محكمہ اسلامی امور كے ڈائريكٹر جنرل نے حكم ديا ہے كہ شہر میں "الجابری" كے نام سے نيا حفظ قرآن سنٹر قائم كيا جائے۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی (ايكنا) نے متحدہ عرب امارات كی نيوز ايجنسی "وام" سے نقل كيا ہے كہ محكمہ اسلامی امور كے ڈائريكٹر جنرل حمد بن شيخ احمد الشيبانی نے حكم ديا ہے كہ الجابری كے نام سے نيا حفظ قرآن سنٹر دوبئی میں بنايا جائے اور واضح رہے كہ اس حفظ قرآن اور قرآن كی تعليم كا قانونی اجازت نامہ بھی دے ديا جائے گا۔
محكمہ امور اسلامی اور خيراتی ادارہ كے دفتر كے منيجر عاول جمعہ مطر نے اس بارے میں كہا الجابری قرآنی سنٹر قانونی اجازت نامہ حاصل كرنے كے بعد سنٹر كے آئين كے مطابق قرآنی سرگرميوں كا آغاز كرے گا۔
965646
نظرات بینندگان
captcha